ہمارے لیجنڈز دادا، دادا کرتے رہے، سورو گنگولی نے پاکستان کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا

سورو گنگولی کا سخت موقف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ اپنے کرکٹ تعلقات مکمل طور پر ختم کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے نظر انداز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آکسفورڈ کی چانسلرشپ کی دوڑ سے باہر، مگر امیدواروں میں کئی پاکستانی شامل ہیں

دہشت گردی کا معاملہ

انڈیا ٹوڈے کے مطابق، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ ہر چند سال بعد بھارتی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی ہیں اور اب اس پر سخت ردعمل ضروری ہے۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہ تو کسی دو طرفہ سیریز میں کھیلنا چاہیے اور نہ ہی آئی سی سی یا ایشیائی مقابلوں میں حصہ لینا چاہیے۔ یہ اس وقت تک رہنا چاہیے جب تک کہ صورتحال میں واضح بہتری نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے

بی سی سی آئی کا موقف

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت پہلے ہی حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلتا اور آئندہ بھی ایسا نہیں کرے گا۔

گنگولی کے تعلقات

خیال رہے کہ سورو گنگولی کے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ انہیں ہمارے لیجنڈ کھلاڑی بھی بھارتیوں کی طرح دادا یعنی بڑا بھائی کہتے ہیں، لیکن ان کا حالیہ بیان ان کی دل کی حقیقت بیان کرنے کے لئے کافی ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...