بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی , بھارتی شہری اور میڈیا ہیجان میں مبتلا ، ویڈیو بھی دیکھیں

بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تماشا
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی، بھارتی شہری اور بھارتی میڈیا ہیجان میں مبتلا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: بھارتی افواج کی مشترکہ کمانڈرز کانفرنس ہوگی، مودی افتتاح کریں گے، کون کون شرکت کرے گا؟ جانیے
پہلگام فالس فلیگ آپریشن
تفصیلات کے مطابق بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے ایک ہی طرح کے ڈراموں کا تسلسل ہے؛ ماضی کی طرح اس بار بھی پہلگام واقعہ کا الزام بغیر شواہد کے پاکستان پر دھرا گیا، لیکن ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے اسے کوئی کوریج نہ دی۔ یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور پر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، خاتون سمیت 3 افراد قتل
بھارتی شہریوں کا ردعمل
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس کی واضح مثال معروف بھارتی صحافی برکھا دت کے تاثرات ہیں۔ برکھا دت کہتی ہیں کہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر میں صدمے سے دوچار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں 10 سالہ لڑکی کو گھر میں جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیاگیا
ماضی کے واقعات اور شواہد
ذرائع کے مطابق، ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے۔ دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی ہے۔ 2000 میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام کے بعد ابتداء میں لشکرِ طیبہ پر الزام لگایا گیا، بعد میں بھارتی آرمی کے جنرل کے ایس گل نے اپنی فوج کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ افضل گورو کی پھانسی کے بعد بھارتی عدالت نے بھی اعتراف کیا کہ ثبوت ناکافی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انسٹاگرام سے شروع ہونے والے مبینہ ریپ کے واقعے نے کیسے پُرتشدد مظاہروں کو جنم دیا؟
بھارت کی الزام تراشیوں کی تاریخ
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ کر کے بھارت نے پاکستان پر الزام دھر کر 800 فوجیوں کو قربان کروا دیا، پارلیمنٹ پر اس حملے کی بھی تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے۔ بھارت کی الزام تراشیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے؛ جن کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مسافر نے اچانک کپڑے اتار کر طیارے کی سیٹ پر فضلہ کردیا
سمجھوتہ ایکسپریس حملہ
2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا، یہ بات سامنے آئی کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کا اصل مجرم آر ایس ایس اور ابھینو بھارت کا نکلا۔ شواہد سے ثابت ہوا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں میں بھارتی فوجی افسران اور انتہاپسند تنظیمیں ملوث تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی اہم تبدیلیاں
پٹھان کوٹ حملہ
2017 میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی وزیر دفاع کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، سابق این آئی اے افسر ستیش ورما نے انکشاف کیا کہ پٹھان کوٹ حملے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
مودی سرکار کی سازشی سیاست
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی سازشی سیاست اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مودی سرکار کی اب دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزارت خارجہ کا بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دنیا جان چکی ہے کہ بھارتی ایجنسیاں خود دہشت گردی کر کے الزام پاکستان پر دھر دیتی ہیں۔