ایک اور بھارتی گھناؤنا منصوبہ ناکام، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کیلئے شرپسند کہاں سے آئے، کیا کرنا چاہتے تھے ۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں
بھارت کا گھناؤنا منصوبہ ناکام
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لئے تیار ہو جائیں، فیصل واوڈا کی پروگرام میں گفتگو
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ہزیمت پر بیرون ملک بھارتی بھی حواس باختہ ہو گئے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر منظم انداز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کیلئے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کھاد کا وافر سٹاک موجود ہے، رانا تنویر
بھارتی خفیہ ایجنسی کا کردار
ذرائع کے مطابق ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی نے کردار ادا کیا۔ بھارتیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے۔شرپسندوں میں 4 نقاب پوشوں کو ہائی کمیشن کا پاکستانی جھنڈا گرانے کا ٹاسک دیا گیا۔ ہندو انتہاپسند پیشانیوں پر سرخ نشان لگا کر اپنی ’فتح‘ کا نشان بنا رہے تھے، اور ان 4 نقاب پوش شرپسندوں کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہم کسی بحران کو حل کرنے کے بجائے ایک نیا بحران پیدا کر رہے ہیں؟شفایوسفزئی
پولیس کی تعداد میں اضافہ
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی اور اسرائیلی شرپسندوں کو روکنے کیلئے ابتدائی طور پر 4 پولیس اہلکار تعینات تھے، بگڑتے حالات دیکھتے ہوئے پولیس نفری کی تعداد 50 کردی گئی۔ مستند رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے ساتھ ایک گاڑی بھی تھی جس میں نارنجی رنگ کے 3 پینٹ کے ڈبے تھے، مظاہرین یہ نارنجی رنگ پاکستان ہائی کمیشن کی سفید عمارت پر پھینکنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ لاحق ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی
پاکستانیوں کی کامیاب دفاعی کوششیں
ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کے ارد گرد موجود پاکستانیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پاکستان ہائی کمیشن عملے کے 6 افراد پرچم کی حفاظت کیلئے موجود تھے، حالات کو دیکھتے ہوئے مزید پاکستانی پرچم کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے۔ پاکستانیوں نے ملی نغموں کے ذریعے بھارتیوں کے نعروں کو دبا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
ویڈیو رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: وہ صاحب بنے نہ کبھی میں ماتحت رہا، یہ دل کا دل سے محبت اور احترام کا رشتہ تھا جو آج بھی ہے،وہ خوبصورتی سے پیارکرتے خواہ وہ کسی صورت بھی ہو
بھارتی خفیہ ایجنسی کے کردار کی تصدیق
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایماء پر بھارتی انتہا پسند اور اسرائیلی جمع ہوئے، جموں و کشمیر، سری نگر میں 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار پہلے سے ہی پہنچ چکے ہیں۔
بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت اور اسرائیل کا یہ گٹھ جوڑ ثابت کرتا ہے کہ یہ پاکستان بالخصوص مسلمانوں کے خلاف یکجا ہیں۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اب مسلم نسل کشی کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا ہے۔ دونوں کا گٹھ جوڑ ثابت کرتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور نیتن یاہو ایک ہو چکے ہیں، بھارت اور اسرائیل کا نشانہ پاکستان اور مسلمان ہیں۔
پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے بھارتیوں میں آر ایس ایس کے تربیت یافتہ غنڈے بھی شامل تھے، بھارت کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کل اس کے ہائی کمیشن پر بھی ایسا ہوسکتا ہے۔








