آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
سن رائزرز حیدرآباد کا مالدیپ سفر
مالے(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئن ٹیم سن رائزرز حیدرآباد لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ، نوٹم جاری
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا منفرد طریقہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے کھلاڑیوں کو نکالنے کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ
لگژری ریزورٹ میں قیام
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے فرنچائز انتظامیہ نے یہ انوکھا طریقہ متعارف کروایا ہے، ادھر ٹیم کے پلیئر اور انکے اہلخانہ کو مالدیپ کے لگژری ریزورٹ میں قیام کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد پور شرقیہ؛ وین میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی
تفریح اور پانی کے کھیل
کھلاڑیوں نے مالدیپ میں واٹر سپورٹس اور تفریح سے لطف اٹھایا جبکہ ریسورٹ سٹاف نے پلیئرز کا شاندار استقبال کیا۔ فرنچائز کے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
حالیہ کارکردگی کا جائزہ
واضح رہے کہ رواں سیزن میں ابتک سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 9 میچز میں سے محض 3 فتوحات حاصل کرسکی ہے جبکہ انکا اگلا معرکہ 2 مئی کو گجرات ٹائٹنز کیخلاف شیڈول ہے۔








