وزیراعلی مریم نواز نے تھیلیسیمیا کی مریضہ کی خواہش پوری کردی، الیکٹرک بائیک دلادی

لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی عیادت کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
بچوں کی حوصلہ افزائی
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بچوں پر دستِ شفقت رکھا اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تحت زیر علاج ایک بچی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی طور پر سکوٹی کا تحفہ بھی پیش کیا، جس پر بچے اور ان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر حملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بیان جاری کر دیا
منو بھائی کی خدمات کا اعتراف
عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں سندس فاؤنڈیشن کو معروف صحافی منو بھائی کا عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منو بھائی نے نہ صرف صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں بلکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے جو کام کیا، وہ خراج تحسین کے لائق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت، لاہور کے مرد، خواتین اور بھینسیں پانی میں کود پڑیں۔
تھیلیسیمیا کی سنگینی اور خون عطیہ کرنے کی اپیل
وزیر اطلاعات نے تھیلیسیمیا کے مرض کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس بیماری میں مبتلا بچوں کو مسلسل خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بڑھ چڑھ کر خون عطیہ کریں تاکہ ان معصوم جانوں کو نئی زندگی دی جا سکے۔
صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات
عظمیٰ بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت تھیلیسیمیا سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔