سہیل عدنان نے مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

عدنان سہیل کی شاندار فتح

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار عدنان سہیل نے مو رگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 33واں اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا

فائنل میں شاندار کارکردگی

سہیل عدنان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر15 کے فائنل میں محمد بن عاطف کو اسٹریٹ سیٹس میں 11-4, 11-5 اور 11-5 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ اس فتح سے سہیل عدنان کے بین الاقوامی ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وہ برٹش جونیئر اوپن 2025، اسکاٹش جونیئر اوپن 2024، اور ایشین جونیئر انڈر13 چیمپئن شپ 2024 کے ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے

معاونت اور حمایت

BARD فاؤنڈیشن کی جانب سے سہیل عدنان کو مکمل معاونت حاصل رہی ہے۔ مہرین داؤد نے اس حوالے سے کہا کہ ”مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سہیل عدنان کی شاندار فتح ان کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں ان کی اس شاندار فتح پر ان کی معاونت پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔“

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے منی بجٹ کے ذریعے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

خوشی کا اظہار

عبدالرزاق داؤد نے بھی سہیل عدنان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سہیل عدنان کی شاندار فتح ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، ان کی انتھک محنت، عزم اور جوش و جذبہ پاکستانی نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ BARD فاؤنڈیشن کو سہیل عدنان کی معاونت پر فخر ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں بھی وہ یونہی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔“

نوجوانوں کے لئے مثال

سہیل عدنان نہ صرف عالمی سطح پر مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان بھر میں نوجوانوں کے رول ماڈل بھی ہیں اور ملک میں اسکواش کی میراث کو زندہ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...