عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک کی نئی مالی معاونت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
رقم کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ یہ رقم خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔ دیہات تک رسائی کے منصوبے پر 78 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر 30 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔