بھارتی حکومت نے سیکیورٹی ناکامی کا الزام لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا؟ ڈپٹی چیف آف اسٹاف پراتک شرما نادرن کمانڈر تعینات

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کا ملبہ مبینہ طور پر بھارتی حکومت نے سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا، جن کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ معمول کا تقررو تبادلہ ہے یا اس کی وجہ واقعی پہلگام واقعہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ان کی جگہ لیفٹیننٹ پراتک شرما کو ذمہ داری سونپ دی گئی، جو یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ (شمالی کمان) کا چارج سنبھالیں گے۔

سیکیورٹی ناکامی اور فوجی تبدیلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سات لاکھ بھارتی فوج، پیراملٹری، ٹروپس، اور پولیس پہلگام حملے کے وقت ناکامی کا شکار دکھائی دی۔ ذرائع کے حوالے سے دنیا نیوز نے کہا کہ کمار نے ہی پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ سے مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا تھا۔ اب ایم وی ایس کمار کی چھٹی کرادی گئی ہے۔
اے بی پی کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اس وقت ہندوستانی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف ہیں۔ وہ یکم مئی کو ادھم پور میں شمالی کمان کا چارج سنبھالیں گے۔ اس سے قبل، وہ آرمی ہیڈکوارٹر میں ڈی جی ایم او اور امبالا میں واقع کھڑگا (اسٹرائیک) کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں جب آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا تو لیفٹیننٹ جنرل شرما بھی ان کے ساتھ سیکورٹی کا جائزہ لینے گئے تھے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ شمالی کمان کا ہیڈکوارٹر جموں اور کشمیر کے ادھم پور میں واقع ہے اور یہ براہ راست ایل او سی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...