پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر تاج حیدر کی یاد اور اُن کی روح کی ایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی طرف سے دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم
مرحوم کی وفاداری اور خدمات
اجلاس میں شریک لوگوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھائی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ساتھ شروع ہونے والی وفاداری شہید بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ وہ آخری دم تک پارٹی کی خدمت میں سرگرم رہے۔ وہ انتہائی نفیس انسان، سیاسی و ادبی شخصیت کے حامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ہنگری نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔
شرکاء کی آراء
تعزیتی اجلاس میں صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس، پاکستان سے آئے پی پی پی لاہور کے فنانس سیکریڑی محمد اشرف خان و دیگر پارٹی راہنما ملک محمد اسلم، ذوالفقارعلی مغل، نثار محمود خٹک، ارشد بٹ، نور مگسی، عرفان قمر گوندل، ملک اسحاق، قیصر آفریدی، فاروق بانیاں، عطااللہ شاہ بخاری، محمد جمن تنیو، حسیب منیر ہانس و دیگر نے شرکت کی اور مرحوم تاج حیدر کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔ شرکائے تقریب نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر جیسی شخصیات کی کمی پوری نہیں ہوگی، ان کی کمی پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے۔
دعائے مغفرت
لیکن حکم ربی کے آگے ہم سب بےبس ہیں اور ہم سب نے ایک دن اپنے خالق حقیقی سے جاملنا ہے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے درجات بلند فرمائیں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔
آخر میں سیکریٹری انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقار علی مغل نے فاتحہ و دعا کروائی۔