بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: فیصل آباد میں قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب

قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چناب کلب فیصل آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان / خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور، سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ندیم ناصر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز، سی پی او بلال عمر، اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں گرماگرمی: حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے

علماء کرام کی اہمیت

کانفرنس سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں؟ ویڈیو تجزیہ

پاکستان کی بقاء کا نظریہ

پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اور ہم ایک قوم ہیں۔ نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے۔ جب بھی ہمارا ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو بھارتی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کی تو پوری قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔

شکریہ اور دعا

آخر میں کمشنر فیصل آباد مریم خان اور آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکاء کا فیصل آباد ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...