ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
راولپنڈی میں وکلاء کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق سنجیدہ اور مصدقہ طبی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، اس کے باوجود علاج میں رکاوٹ ڈالنا کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
بھارت کے خلاف اتحاد
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔
پاکستان کا دفاع
فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا کہ حکومت نے جو فیصلے کیے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔








