خاتون مسافر نے اچانک کپڑے اتار کر طیارے کی سیٹ پر فضلہ کردیا
ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے طیارے میں حیران کن واقعہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے ایک طیارے میں خاتون مسافر نے کپڑے اتار کر سیٹ پر فضلہ کردیا، جس سے دیگر مسافرا حیران رہ گئے۔ یہ واقعہ شکاگو جانے والی پرواز 418 میں پیش آیا جس کے بعد پولیس اور میڈیکل ٹیم مڈ وے ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل اور اسکے پانچ ساتھیوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
واقعے کی تفصیلات
نیوز 18 کے مطابق خاتون نے طیارے میں شور مچاتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیے اور سیٹ پر فضلہ کردیا جس کی وجہ سے طیارے کی صفائی میں کئی گھنٹے لگ گئے اور اس کے بعد ہی اسے دوبارہ استعمال میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑھتے ڈیجیٹل اثر و رسوخ سے بھارت پریشان، ایک اور پراپیگنڈہ بے نقاب، مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کا بیان
ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مسافروں اور عملے کی حفاظت ہے، اور ہم اپنے عملے کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کرتے ہیں۔ کمپنی نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کی اور سفر میں ہونے والی تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔
خاتون مسافر کے خلاف کارروائی
ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اتارے جانے کے بعد خاتون مسافر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ گزشتہ مہینے بھی اسی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ایک مسافر نے کپڑے اتار دیے تھے۔








