مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات

بھارت کی فوجی کارروائی کا خدشہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنی فوج کی کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد کردی
پاک بھارت تعلقات میں تناؤ
جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ بھارت پہلگام واقعات سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیب پر حملے کے الزام کا کیس فوجی جج کیسے سن سکتا ہے؟ سردار لطیف کھوسہ
پاکستان کا جواب
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خودساختہ کردار مسترد کرتا ہے۔ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن کا دودھ فیکٹری نورد پور بھلوال کا دورہ، پنجاب کی جیلوں میں سپلائی ہونے والے دودھ کا معائنہ کیا
بین الاقوامی برادری کا کردار
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کے حملے کرنا بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔ بھارت کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ پاکستان قوم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔
پاکستان کی ذمہ داری
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا۔ سچائی کو پتا لگانے اور محرکات جاننے کے لیے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی گئی۔ بدقسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا۔ یہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑا ثبوت ہے۔