پاک فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے، ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے : عوامی رائے

عوام کی رائے کا اظہار
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی پر عوام نے بلا خوف و خطر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا گیا، دل دہلا دینے والا واقعہ
جواب دینے کی تیاری
عوام کہہ رہے ہیں کہ ہم تیار کھڑے ہیں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی بھارتی فوج کے لیے کافی ہیں۔ ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
نوجوانوں کا جوش و خروش
نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا اس ملک کی عوام کے خمیر میں ہے۔ ہماری فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے۔ پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں کو ریلیف کے لیے بچت اسکیموں اور بینک ڈیپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور
بھارت کی جنگی حکمت عملی
دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک ،بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے سامبا کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معزولی کے بعد بشارالاسد نے پہلا بیان جاری کردیا، فرار کی کہانی سنادی
بھارتی عوام کی بے چینی
بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دئیے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔