حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
تازہ ترین خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
سلنڈر کی نئی قیمت
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں تبدیلی
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔








