عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
پاکستانی مندوب کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا
جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی، اس دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی لیکن کیا امریکی ڈالر کی جگہ کوئی اور کرنسی اختیار کی جا سکتی ہے؟
امن اور استحکام کا عزم
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا عزم دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز: وفاقی وزیر حنیف عباسی کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی، رویہ غیر سنجیدہ قرار دیا
اہم پریس کانفرنس کی اطلاع
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔
بھارت کی اشتعال انگیزی کا ذکر
اس سے قبل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔








