بکرے کی فروخت اور پھر پیسے نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
بکرے کی فروخت پر انسانیت سوز واقعہ
پاکپتن(آئی این پی) میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
قتل کی تفصیلات
پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔ مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پولیس کی کارروائی
پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ماضی کے افسوسناک واقعات
یاد رہے کہ 17 فروری کو پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے گھر کے صحن میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا تھا۔








