موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ صورتحال
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اک انقلابِ خونیں کی دیتا ہوں میں نوید۔۔۔
سنیل گواسکر کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا۔ سنیل گواسکر نے رواں سال ستمبر میں بھارت اور سری لنکا میں ہورہے ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بیان دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو ممالک اس کام سے انکار کریں گے ان کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی – ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے دی
معاشرتی حالات کا اثر
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہوسکتا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ میں شرکت نہ کرے، اگلے چند ماہ میں صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی۔ بھارت اگر ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو بھارت میں دیگر ایشیائی ٹیموں کو بلا کر ٹورنامنٹ کروا سکتا ہے۔
خدشات اور ممکنہ نتائج
خدشہ ہے کہ موجود حالات کے پیش نظر پاکستان ایشیاء کپ نہیں کھیلے گا، اگر بھارت نے بھی ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو اے سی سی منتشر ہوجائے گی۔