مودی کا گھناونا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلادیا

بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی کا کلپ پیش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نے لائیو پروگرام میں ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹ مانگنے کا کلپ دکھاتے ہوئے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
پہلگام واقعہ اور ووٹ مانگنے کی کوشش
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر نریندر مودی کا عوام سے ووٹ مانگنے کا منصوبہ کانگریس رہنما نے بے نقاب کیا۔ مودی نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ مانگنے کا بیان دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار کرلیا گیا
ٹی وی پروگرام میں مودی کی تقریر کا پردہ فاش
ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا۔ بی جے پی کی حامی اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
ویڈیو کے اثرات اور میڈیا کی خاموشی
کانگریس رہنما کے ویڈیو چلانے کے بعد اینکر پرسن کو سانپ سونگھ گیا۔ اس ویڈیو میں مودی کے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کرنے کے الفاظ نے اس کے گھناو¿نے چہرے کو بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ منسوخ نہیں کیا، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے: ٹرمپ
سیاسی ماہرین کی رائے
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے واضح ہو گیا ہے کہ مودی سرکار اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کا گندہ کھیل کھیل رہی ہے۔ مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکاکر سیاست کرتا ہے۔
لائیو پروگرام میں سوالیہ نشان
سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ کانگریس رہنما کی جانب سے لائیو پروگرام میں ویڈیو کلپ چلانے کے بعد ٹاک شو میں موجود اینکر اور وزرا کے چہروں پر جو سوالیہ نشان تھا، وہ دیکھنے کے قابل تھا۔