فائر فائٹرز کا عالمی دن آج، مختلف اداروں کے زیر انتظام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
فائر فائٹرز کا عالمی دن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون گرانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کیوں نہیں چلایا گیا؟ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا۔
فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
تاریخی پس منظر
عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جانب سے تجارتی بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد سپین کے وزیر اعظم اہم دورے پر چین پہنچ گئے
ہیروز کی اہمیت اور مسائل
فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش مسائل اجاگر اور حل کرنا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام اور سہولیات نہ مل سکیں جس کے یہ حق دار ہیں۔
تقریبات کی معلومات
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔








