وزیرِ اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی کچھ دیر بعد بریفنگ

وزارتی بریفنگ کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کے سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیا
بریفنگ کی تفصیلات
بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شریک ہوں گے۔ یہ بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی شمولیت
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی بریفنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔