بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے: صدر مملکت
صدر مملکت کی بھارتی اقدامات پر تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان بے گناہ پنجابیوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی
چینی سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو پھر خیرباد کہہ دیا، اس بار وجہ کیا بنی؟
بھارتی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ کے پی قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون پھر اپنا راستہ چنے گا، رانا ثنا اللہ
چینی حکومت کی حمایت کا شکریہ
آصف زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
چین اور پاکستان کی دوستی
اس موقع پر چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک "آہنی برادر" ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
جنوبی ایشیا میں امن کا عزم
چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کی مشترک خواہش کے لئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا.








