بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب اسمبلی میں قرارداد
لاہور (ڈیلی پاکستان لائن) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی رکن حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ، ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی
بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کی مذمت
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے قرارداد کے متن کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت عالمی بینک کی ثالثی میں طے پائے معاہدے کو ازخود معطل نہیں کرسکتا۔ بھارت پہلگام واقعہ کی بنیاد پر آبی جارحیت کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈر ہیں، ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں: فیصل واوڈا
پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت
متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے۔ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔
افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔








