بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے: حافظ نعیم الرحمان نے غزہ کی حمایت میں مارچ کا اعلان کر دیا

حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
غزہ کی بدترین صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کوڈ کاپٹر بھی مار گرایا
جماعت اسلامی کی سرگرمیاں مؤخر
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں مؤخر کررہی ہے۔ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔
دنیا کی خاموشی اور مسلم ممالک کی بے حسی
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے چہرے کا نقاب اتر چکا ہے، ثابت ہوگیا مغرب آج بھی اتنا ہی وحشی ہے جتنا ڈارک ایجز میں تھا۔ مسلم ممالک نے بھی بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے، مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو جو کچھ آج غزہ میں ہورہا ہے شاید ایسا نہ ہوتا۔ فلسطینیوں کے حقوق کےلیے حکومت سے بات کریں گے۔