پی سی بی چیلنج کپ، میچ کے دوران جوان بولر جاں بحق
تعارف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ سبزل جاتا سارا راستہ سر سبز اور کھیتوں سے گزرتا ہے، واپسی پر اس ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا جو لذیز کھانوں اور مٹھائی کی وجہ سے مشہور تھا۔
واقعہ کی تفصیلات
پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال۔۔۔ کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جانیے (ویڈیو بھی سامنے آ گئی)
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
تدفین کی معلومات
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔
میچ کے دوران حادثہ
امپائر انعام اللّٰہ خان کے مطابق علیم خان میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔








