پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا

بھارتی فضائیہ کے طیارے گرائے جانے کا اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک من سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ مرگیا
ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں کمی
تفصیلات کے مطابق ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلاول بھٹو
بھارت کی دفاعی خریداری
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔
پاکستان کا جواب
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ شامل ہے۔