لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نوٹم جاری کرنا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کا شیڈول طے کرنا ایئر لائنز کا اختیار ہے۔
ایئر سپیس کی بحالی اور مسافروں کیلئے ہدایت
ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کیلئے معطل کیا گیا تھا۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو ایئر لائنز سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔








