عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان
بنگلہ دیش میں 10 دن کی تعطیلات کا اعلان
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
کابینہ کی منظوری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی بھارت کے لیے ’وبالِ جان‘ بن گئی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فیکٹریاں، ریسٹورنٹس بند
دفاتر کی تعطیلات
انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔
سائبر سیکیورٹی کا مسودہ
اس کے علاوہ، مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق "سائبر شروکھا آردیش 2025" کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔








