بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے مختلف مقامات پر نماز جنازہ ادا کی گئی
نماز جنازہ کی ادائیگی
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: What Happens When the Judiciary Validates Martial Law? Are Judges Not Bound by the Constitution? – Chief Justice
بھارتی میزائل حملے کی تفصیلات
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ اس حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
بہاولپور میں حملہ
بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی ڈیلیوری کے دوران گاہکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی دنیا کا پہلا ملک جہاں سیکس ورکرز کو بچوں کی پیدائش پر چھٹی ملے گی۔
مظفرآباد میں نماز جنازہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق پاجگراں مسجد بلال میں شہید ہونے والے 80 سالہ محمد یعقوب کی نماز جنازہ مظفر آباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ مظفرآباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، سینئر جسٹس لیاقت شاہین اور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
حکومتی حکام کی شرکت
اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد اور وزیر اطلاعات سید مظہر سعید بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیر اطلاعات کا بیان
وزیر اطلاعات سید مظہر سعید نے کہا کہ بھارت کی اس دہشت گردی کی وجہ سے پوری قوم متحدہ ہوئی ہے، دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے۔








