راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم

راولپنڈی میں مکمل بلیک آؤٹ کی ہدایت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 100 میل لمبی دھول کی دیوار، امریکہ میں شدید طوفان، گھر تک اڑ گئے، 21 افراد ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی
بلیک آؤٹ کے احکامات
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کے لیے ہدایات
شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔