پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر
پاکستان کا حملہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی
بھارتی حکومت کا بیان
سینئر صحافی اظہر جاوید نے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا، ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشتگرد گرفتار
بھارت کی وضاحت
ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق "گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ، نال، پھلودی، اترلئی اور بھوج سمیت شمالی اور مغربی انڈیا کے کئی علاقوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے یہ کوشش ناکام ہوئی"。
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی، ایران کو کتنے ملین ڈالرز ادا کردیئے؟ جانیے
سوشل میڈیا پر ردعمل
BIG BREAKING ????
Pakistan drones attacked India
Indian Govt announces shooting down Pak drone & missile attacks on military targets in North & West India using air defence, confirms drone strikes on Pak’s air defence, including Lahore. pic.twitter.com/bN1X7EzcaY— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) May 8, 2025
یہ بھی پڑھیں: چینی ساختہ روبوٹ کو اپنا روبوٹ قرار دینے والی بھارتی یونیورسٹی کو ’انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ‘ سے نکال دیا گیا
لاہور میں صورتحال
بھارت نے یہ بھی تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح کو پاکستان میں مختلف مقامات پر ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ لاہور میں ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگئی ہے، تاہم بھارت کا یہ دعویٰ بظاہر درست دکھائی نہیں دیتا کیونکہ لاہور میں تین مقامات پر ڈرون کا ملبہ ملنے کی اطلاعات ہیں اور تینوں مقامات پر کسی ایسی تنصیب کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔
ایل او سی پر صورتحال
انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھی مارٹرز اور آرٹلری کا استعمال شروع کردیا ہے۔








