سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹیل ہوم کی پاکستان میں 100 سے زائد اسٹورز کے قیام کی حکمتِ عملی کا اعلان، سپر اسٹار سجل علی کی کراچی میں فلیگ شپ اسٹور آمد
نئی قیمتیں
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورت حال
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 343 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔








