سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
نئے گیس ذخائر کی دریافت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڑی انرجیز نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان جا کر تم نے دربدر ہی ہونا تھا، جوان آدمی بہتر ہے یہاں ہی محنت مزدوری کرو، کشتی میں جاتے ہوئے کئی لوگ مر بھی جاتے ہیں؛ سپریم کورٹ کا متاثرہ شہری سے مکالمہ
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس ذخائر سجاول بلاک میں گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں دریافت ہوئے، جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
پائپ لائن کی تفصیلات
گیس کے ذخائر کی رسائی کیلئے 64 انچ قطر کی گیس پائپ لائن استعمال کی گئی، ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ گیس کا ویل ہیڈ فلونگ پریشر 1482.5 اور بہاؤ 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی تھا۔








