بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکہ کا بھارتی دعوؤں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار

امریکا کا غیر جانبدار موقف
وشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ خوشی کے ساتھ نہیں ملایا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا بیان
امریکی ترجمان کا بیان
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی
ٹیمی بروس کا موقف
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ہم ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں۔ ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سندھ طاس معاہدے کو بچانے کے لیے امریکہ اور ورلڈ بینک کچھ کر سکتے ہیں؟
ذمہ داروں کے احتساب کی حمایت
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔
بھارتی الزامات کی حقیقت
واضح رہے کہ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا کھیل پرانا ہے۔ پاکستان کا موقف درست اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔