سلام ہے پاک فضائیہ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے — وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ ایکس ‘‘ پر خراج تحسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محافظانِ فضائے وطن، آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں اے آئی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف ہونے کا معاملہ، پنجا ب کے امپورٹر کو اے آئی کی غلطی دور کروانے کراچی جانا پڑے گا: رضوان رضی
پاک فضائیہ کی بے مثال کارکردگی
پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی شاباش
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاباش دی اور کہا، "سلام ہے پاک فضائیہ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔ پاکستان زندہ باد!"








