پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟

بھارتی ڈرونز کا پاکستانی سرحد میں داخلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ڈرونز جنگ کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستان نے 77 بھارتی ڈرونز گرائے ہیں اور کسی بھی بھارتی ڈرون کو سرحد میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ کی سپیڈ میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے کا دعویٰ
پاکستانی فضائی دفاعی کارروائی
رپورٹ کے مطابق، پاک فضائی نگرانی اور دفاعی نظام کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 77 بھارتی جاسوس ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ یہ مختلف شہروں میں یہ ڈرونز گرائے گئے:
- راولپنڈی - تین
- لاہور - چھ
- چکوال - تین
- اٹک - پانچ
- گوجرانوالہ - چھ
- بہاولپور - پانچ
- کراچی - چار
- نارووال - چھ
- سیالکوٹ - چار
- گجرات - چار
- ننکانہ صاحب - تین
- شیخوپورہ - تین
- بہاولنگر - تین
- اوکاڑہ - دو
- کھاریاں - تین
- رینالہ خورد - دو
- بھمبر - تین
- مظفر آباد - دو
- احمد پور شرقیہ - ایک
- حاجیرا - دو
- حویلی - دو
- لیپا - دو
- چناری - دو
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں علی الصبح گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق
حملوں کے نتیجے میں انسانی نقصان
ان حملوں کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے، جن میں ایک اٹک، ایک راولپنڈی، ایک ننکانہ صاحب، ایک بہاولنگر اور ایک کراچی میں شہید ہوا۔ اس کے علاوہ، 22 افراد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کا مؤثر جواب
8 اور 9 مئی کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز جیسے کہ لیپا، ہویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا میں شہری آبادی پر شدید گولہ باری کی گئی۔ پاک فوج نے دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے ان کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔