بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے، سیکیورٹی ذرائع

بھارتی بحری بیڑے کی پیش قدمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار ''ٹیلی گراف'' کی جانب سے بھارتی بحری بیڑے کی پاکستان کی طرف پیش قدمی کی خبر کے بعد پاکستانی عوام کی نظریں اس معاملے پر ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحری بیڑے، بشمول ایئرکرافٹ کیریئر اور دیگر جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ پاکستان نیوی پوری طرح تیار ہے اور بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان

بھارتی بحری بیڑے کی تفصیلات

اس سے قبل برطانوی اخبار ’’ٹیلی گراف‘‘ پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نئی دہلی نے اپنا بحری بیڑہ شمالی بحیرۂ عرب کی جانب روانہ کر دیا ہے، جو اب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ یہ بیڑہ 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے، جو کراچی پر کسی بھی وقت حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بحری بیڑے میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز، تباہ کن جنگی جہاز، فریگیٹ اور آبدوز شکن جہاز شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ جہاز براہموس میزائل سے لیس ہیں، جو روس اور بھارت کی مشترکہ کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔ براہموس میزائل 300 کلوگرام کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور میک 3 (Mach 3) کی رفتار سے 500 میل دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

سیکیورٹی کی صورتحال

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز بھی جھوٹی خبر چلائی تھی کہ کراچی بندرگاہ پر حملہ ہو گیا ہے اور اس خبر کے جھوٹا ثابت ہونے کے بعد اپنی ہی عوام کی تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان نیوی پوری طرح تیار ہے اور اس کے تمام عسکری اثاثے اپنے متعین علاقوں میں تعینات ہیں۔ کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...