پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
پاک فضائیہ کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی طرف سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 کا انعقاد
جوابی کارروائی کا آغاز
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر
بھارت کے فوجی اڈوں پر حملہ
پاک فضائیہ نے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال جانیے
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان
بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا مرکز تباہ
پاکستان نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کی تصدیق خود بھارتی میڈیا نے بھی کی۔
سائبر حملہ
پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے کی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبر حملہ کر دیا جس کے بعد اسے ہیک کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔








