پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
پاکستان کا زوردار جواب
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں ہونیوالے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی لگا دی گئی
بھارتی سینیئر افسر کی ہلاکت
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان رجیم کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف
آپریشن 'بنیان المرصوص'
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص' (آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو ۳۲۵ کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا
جوابی کارروائی کا سلسلہ
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں 12 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپریشن کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔








