مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی دوبارہ گونج
بھارتی طیاروں کی تاریخی سبکی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی طیاروں کے ساتھ لڑائی میں تاریخی سبکی اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل ڈیل میں مودی حکومت کی کرپشن اور فراڈ سے متعلق الزامات پر باتیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا گیا
حامد میر کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ ہم رافیل طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کررہے تھے جبکہ راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر سیاست کرنی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن پہلے 88 لاشوں کا جواب دیا جائے، کامران ٹیسوری
کانگریس کے الزامات
حامد میر نے بتایا کہ کانگریس کے مطابق رافیل ڈیل کے وقت بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹک کا امریکہ میں مستقبل کیا ہو گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا
پاکستانی ایئر ڈیفنس کی کامیابی
حامد میر نے مزید کہا کہ بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم (S-400) جو روس سے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لیا گیا اسے بھی آج صبح 10 مئی کو پاکستان نے تباہ کیا جس کے بعد انڈیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ، اور سود کے خاتمے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات
پاکستان کا جواب
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کردیا۔
ڈرون کی پروازیں
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بٹھنڈا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔








