بھارتی میڈیا کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے انہیں 2 مہینے پہلے سے سب معلوم تھا: نادیہ خان

نادیہ خان کی بھارتی میڈیا پر تنقید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔
پاک بھارت جنگ پر تبصرہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔
بھارتی میڈیا کی کوریج کی حقیقت
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ جائے۔ بھارتی میڈیا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے، وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں۔
مودی کی پیشکش کا تجزیہ
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا کی طرح پیش کیا ہے، ایسا لگ رہا تھا جیسے مہینوں سے فیشل وغیرہ چل رہا تھا، تیاری پہلے ہی تھی۔