چیٹ جی پی ٹی نے بیوی کے سامنے شوہر کے معاشقے کی پول کھول دی
یونان میں اے آئی کی مدد سے طلاق کا فیصلہ
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان میں ایک خاتون نے ’اے آئی‘ کی مدد سے شوہر کی مبینہ بے وفائی کا سراغ لگانے کے بعد طلاق کے لیے درخواست دے دی۔ یونانی میڈیا کے مطابق، 12 سال سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں اس وقت خبروں کی زینت بنی جب اس نے اپنے شوہر کے خلاف ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مدد سے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کا این اے 130 فیصلے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ
اے آئی کی پیش گوئی
خاتون نے کافی کے پیالوں میں بچ جانے والے پتّی کے نمونوں کی تصاویر چیٹ جی پی ٹی کو بھیجیں اور قدیم طریقہ ’ٹیسوگرافی‘ سے حال جاننے کے طریقہ کار کو اپنایا۔ حیران کن طور پر، اے آئی نے جواب میں پیش گوئی کی کہ ان کا شوہر ایک کم عمر خاتون سے تعلقات میں ملوث ہے، جو ان کے گھر کو توڑنا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک خاتون کا ذکر بھی کیا گیا جس کے نام کا ابتدائی حرف ’E‘ بتایا گیا، اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ ان کے شوہر کی ’مستقبل کی ساتھی‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور مصر دہشت گردی کے خلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
شوہر کا ردعمل
شوہر نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا، ’میں نے تو اسے مذاق سمجھا، مگر میری بیوی نے اسے سنجیدگی سے لیا۔ اس نے مجھے گھر سے نکال دیا، بچوں کو بتایا کہ ہم طلاق لے رہے ہیں، اور تین دن بعد وکیل کی طرف سے نوٹس موصول ہوا۔ تب مجھے اندازہ ہوا کہ معاملہ سنگین ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: دو اسرائیلی فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
ماضی کے تجربات
شوہر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اس کی بیوی نے غیرمعمولی عقائد پر یقین کیا ہو، اب تک وہ ایک نجومی کے کہنے پر تقریباً ایک سال مختلف فیصلے کرتی رہی ہے۔
قانونی نقطہ نظر
شوہر کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ اے آئی کی پیش گوئی کسی بھی قانونی فورم پر ناقابلِ قبول ہے، ’جب تک الزام ثابت نہ ہو، مؤکل بے گناہ ہے۔‘








