پاکستان کے پاس جدید ہتھیار ہیں، مودی کو مزید مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے: ششی تھرور

ششی تھرور کا پاکستان کی فوج کے بارے میں بیان

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ بغاوت مری مٹی میں ملادی جائے۔۔۔

جدید ہتھیاروں کا ذکر

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

پاکستان سے تعلقات اور جنگ بندی کی ستائش

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتے ہیں۔ ششی تھرور کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بچھڑے خاندانوں کو ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ذاتی طور پر لوگوں سے لوگوں کے رابطے کے حق میں ہوں، ویزے جاری ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس روانہ

بھارتی جارحیت اور اس کا جواب

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیاں مرصوص لانچ کیا۔

بھارتی دفاعی نظام کی ناکامی

پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے اس سے قبل 3 طیارے گرنے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب پہلی بار بھارتی فضائیہ نے بالواسطہ طور پر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...