بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی
عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے
تازہ ترین اطلاعات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی، اور علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے
جنید اکبر کی ذمہ داریاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جبکہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
جنید اکبر کا ردعمل
جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔








