بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، اعزاز چودھری
اعزاز چودھری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کیلئے اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے اسکالر شپ کا اعلان
کشمیر کا مسئلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیا گیا، کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو لیڈ کرنے کے لیے ایک خلیفہ آنے والا ہے، اس کی عمر 45 سال ہو گی اور اس کا تعلق بنو ھاشم سے ہوگا، آفتاب اقبال کا دعویٰ
بھارت کا خوف
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا۔ بھارت کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کیلئے اچھا ہے۔
امن کی ضرورت
سابق سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ امن ایک پراسس ہے، بات چیت سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے اور انڈس واٹرٹریٹی کی معطلی کو رول بیک کرنا چاہئے۔ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔








