جہاز گرنے پر چینیوں نے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہ کیا، ایک اور ویڈیو آ گئی، دیکھ کر بھارتیوں کو غصہ آجائے

پاکستان کا فیصلہ کن جواب
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا ہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
شکست کی خبر کی گونج
پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج سونے کی قیمت کیا رہی ؟ جانئے
بھارتی شکست اور چینی مزاح
بھارت اپنی شکست تسلیم کر چکا ہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا، بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے۔
چائینہ پاکستان ایک ساتھ, انڈیا کی بجا رہا ہے؛)
ڈیجیٹل دہشت گردوں نے انڈیا کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/egAGC2K258— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) May 11, 2025
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف حکومت نے 1 سال میں کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آئیں
گانے کی دلچسپ باتیں
اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’تنک تنک تن تارا را‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے۔
مزاحیہ ڈانس اور ملبوسات
گانے میں تمام افراد نے نہ صرف بھارتی گلوکار دلیر مہندی جیسا لباس پہن رکھا ہے بلکہ بھارت کو چڑانے کیلئے سر پر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
Chinese Funny Song mocking Indian Rafale, teasing Daler Mehndi. The plane I just bought was shot down
???????????????????? pic.twitter.com/8tgBCbM6ln— Saleem Solanki (@Saleem1975Ahmad) May 9, 2025