پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کے گھر جلد بچے کی پیدائش متوقع
صنم سعید ماں بننے والی ہیں
کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، 6 پاکستانی باکسرز بھی شامل
مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی کے دور میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘کی حیثیت رکھنے لگا،دباؤ پر مبنی پالیسیوں کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
جذباتی پیغام اور مداحوں کی محبت
صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کیلئے خوب نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کے لیے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم
ماضی کی زندگی اور شادیاں
خیال رہے کہ گزشتہ برس صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا، محب مرزا صنم سے قبل اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکارہ کا حالیہ پراجیکٹ
یاد رہے کہ صنم سعید ان دنوں نیٹ فلکس اردو کے بڑے پراجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔








