مریم نواز نے 6 لاکھ کسانوں کے لیے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کسان کارڈ کے ذریعے زرعی سبسڈی کا اعلان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5 ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی، کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر آستانہ پہنچ گئے
کسانوں کی معیشت میں بہتری
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کے لئے استعمال کر لئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کے لئے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی ممکن ہوئی، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بحری امور کا میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اعلان
نئی فصل کے لئے سہولیات
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا ہوا۔
اجلاس میں تجویز کردہ منصوبے
آخر میں اجلاس کے دوران زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ اور ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا، زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے اور پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کا بھی جائزہ لیا گیا۔