نرسز نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کی خدمت کی، وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل نرسز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نرس ہر معاشرے میں قابل احترام ہیں۔ ہر معاشرہ بیمار اور بے بس لوگوں کی خدمت اور معاونت کرنے والے نرسوں پر فخر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف بھرتیوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
نرسوں کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ نرس بیماری، تکلیف اور بے بسی میں امید، حوصلے اور محبت کی صورت ہیں۔ نرسنگ صرف پیشہ نہیں بلکہ مقدس فریضہ ہے جو سحر و شام انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ نرسز نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کی خدمت کی، ہم یہ قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچیں تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا پڑیگا: اعظم نذیر تارڑ
حکومت کی عزم
حکومت پنجاب نرسز کے وقار، سہولت، اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔
جدید اقدامات
انہوں نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، لینگوئج کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں اور ان کیلئے سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔








