جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولے کاجل نے ڈگری لینے پر اکتفا نہیں کیا، ’’ڈانس کے ذریعے امن کا فروغ‘‘ پر تحقیقی مقالہ سپرد قلم کیا جس پر انہیں ایم فل کی ڈگری عطا کی گئی
جسٹس آغا فیصل کا انکار
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ منسوخ نہیں کیا، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے: ٹرمپ
عدالتی ہدایت اور حکم امتناع
عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔
کیس کی تفصیلات
یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی ڈگری سے متعلق ہے جس پر قانونی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔








